بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کیلئے مؤخر کردیں، فواد چوہدری کی عوام سے اپیل
اسلام آباد : وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عوام سے مری اور دیگر بالائی مقامات کی سیر کے لیے فی الحال نہ آنے کی اپیل کر دی۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مری اور دیگر بالائی مقامات کے لیے ایک جم غفیر رواں دواں ہے ، لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جا رہی ہیں اور مقامی انتظامیہ کے لیے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولتیں پہنچانا ناممکن بن گیا ہے ۔
مری اور دیگر بالائ مقامات کیلئے ایک جم غفیر رواں دواں ہے لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جارہی ہیں مقامی انتظامیہ کیلئے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولیات پہنچانا ناممکن بن گیا ہے، جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں ان سے درخواست ہے بالائ علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کیلئے موخٓر کر دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 8, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں ان سے درخواست ہے بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کیلئے مؤخر کردیں ۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مری، گلیات اور آزاد کشمیر اور گرد و نواح میں بارش، برف باری اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، 50 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان آ سکتا ہے جس کے دوران شدید برف باری کا امکان ہے۔
دوسری جانب بارشوں اور برفباری سے گلیات میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق مری میں اب تک 27 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں اور مزید گاڑیاں داخلے کی منتظر ہیں، سیاحوں کو نتھیا گلی،ڈونگہ گلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی جانے سے روک دیا گیا ہے ۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مشینری برف ہٹانے میں مصروف ہیں ، مری میں مزید سیاحوں کو داخل نہیں ہونے دیں گے، يہ فيصلہ مری ميں سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کو مدِنظر رکھتے ہوۓ کيا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 منٹ قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 3 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- ایک منٹ قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 3 گھنٹے قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 29 منٹ قبل

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- ایک گھنٹہ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 3 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 4 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)



