لاہور : عوام کے لیے نئے سال کا پہلا ہفتہ بھی مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال گیا اور ہفتہ وار مہنگائی کا مجموعی پارہ 20 فیصد کی سطح عبور کر گیا۔


ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ رواں ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ، چکن ،سبزیاں،پٹرولیم مصنوعات سمیت کئی اشیاء مہنگی ہو گئیں۔
ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں اوسط 2 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت میں 3 روپے 23 پیسے، دال مونگ ایک روپے 76 پیسے، دال ماش 3 روپے 82 پیسے اور دال چنا 2 روپے 30 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 62 پیسےکا اضافہ ہوا جبکہ آگ جلانے والی لکڑی فی من قیمت 6 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 795 روپے 63 پیسے ہو گئی ۔
حالیہ ہفتے بیف کی اوسط فی کلو قیمت ایک روپے 96 پیسے، مٹن 8 روپے 16 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں اوسط 8 روپے 96 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 23 روپے 35 پیسے کمی آئی جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، ٹماٹر کی اوسط فی کلو قیمت میں 10 روپے 08 پیسے کمی ہوئی ، انڈوں کی فی درجن قیمت 4 روپے 19 پیسے کم ہوئی۔
آٹا، چاول اور سرخ مرچ کی قیمت میں بھی کمی آئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے بریڈ،بچوں کے پینے کا دودھ،کپڑوں سمیت19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 7 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 5 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 7 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 7 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 5 hours ago




