سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، 8دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کےشمالی وزیرستان میں دو الگ الگ مقامات پر آپریشن کیا گیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ طلاعات پر شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ مقامات پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد کمانڈر عبدالعنیر الیاس (ٹی ٹی پی طوفان گروپ) ، جنید الیاس (ٹی ٹی پی طارق گروپ) اور خالد شادین عرف ریحان (ٹی ٹی پی صادق نور گروپ) سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز ، لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں اور علاقے کے مقامی لوگوں کے خلاف 2009 کے بعد سے دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، جن میں آئی ای ڈی حملوں ، فائرنگ ، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری شامل ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی میں بھی ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹھکانوں سے اسلحہ کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 13 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 11 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل




