اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے، آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آ رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فوادحسین چوہدری نے کہا کہ کل وزیراعظم نےآئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی ۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نے بہت کام کیا ہے۔ آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے ۔
کل وزیر اعظم نے آئ ایس آئ ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا آرمی چیف ،ڈی جی آئ ایس آئ اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے اور اس کیلئے پاکستان نے بہت کام کیا ہے،آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 13, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزرا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 10 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 12 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 13 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 8 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 10 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 14 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 12 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 12 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 13 گھنٹے قبل