پاکستان سائنس ایکسپو سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت پیغام جائے گا : شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سائنس ایکسپو کو ایک بڑا ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو کے انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائنس کا انقلاب ہمارا مستقبل ہے اور پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے ۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان سائنس ایکسپو 28 اور 29 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سائنس ایکسپو کے 80 فیصد سے زائد سٹالز پہلے ہی بک ہوچکے ہیں۔ پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں ہونے والی ایکسپو میں قومی اور غیر ملکی شخصیات، اراکین پارلیمنٹ، سرکاری افسران، نجی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور سی ای اوز، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، صنعتی رہنما ، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ، سکالرز، محققین اور سائنسدان شریک ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ ایکسپو کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔ پاکستان سائنس ایکسپو ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی ایکسپو ہے جس کا مقصد پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، سائنس سوسائٹیوں، طلبہ، یونیورسٹیوں اور محققین کی کامیابیوں کو ظاہر کرنا ہے، اس کا انعقاد حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک کے لیے کیا جارہا ہے۔ ایکسپو مختلف اداروں اور تنظیموں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابیوں کو پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل





