اسلام آباد: ایپکس کمیٹی نے ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان کے بارے میں ایپکس کمیٹی کے تیسرا اجلاس ہوا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ایپکس کمیٹی نے ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایپکس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں افغانوں کو نہیں چھوڑے گا، بین الاقوامی برادری اور امدادی ادارے اس نازک موڑ پرافغانستان کو امداد فراہم کریں، افغانستان کی مدد سے معاشی تباہی اورقیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون تلاش کیا جائے، افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت افغانستان بھیجی جائے، افغانستان میں انسانی بحران کوروکنے کےلیے خاص طور پر میڈیکل، آئی ٹی، فنانس اور اکاؤنٹنگ میں ماہرافرادی قوت کی ضرورت ہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 15 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 9 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 14 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 14 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 10 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 15 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 14 گھنٹے قبل






