جی این این سوشل

پاکستان

بلال یاسین پر حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم میاں وکی ملائشیا پہنچ گیا، ذرائع

لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں وکی لیگی  رہنما پر حملے کی منصوبہ بندی کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلال یاسین پر حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم میاں وکی ملائشیا پہنچ گیا، ذرائع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق  لیگی ایم پی اے  بلال یاسین پر حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم میاں وکی ملائشیا پہنچ گیا،  میاں وکی لیگی  رہنما پر حملے کی منصوبہ بندی کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا، مقدمے میں نام آنے کے بعد میاں وکی نے ملائشیا کا رخ کر لیا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  میاں وکی کےملائشیا سے کسی دوسرے ملک فرار کا امکان ہے، میاں وکی نے شوٹرز کے ذریعے بلال یاسین پر حملہ کروایا ،  بلال یاسین نے ایف آئی آر کی ضمنی میں میاں وکی کا نام خود شامل کروایا  ہے، میاں وکی اور بلال یاسین کے درمیان کچھ عرصے سے تنازع چلا آ رہا تھا ۔

پاکستان

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی رسالپور میں جمعرات کو کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، جہاں شاندار کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ڈی جی خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی جی خان میں پولیس  نے  چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ڈی جی خان میں پولیس کے جوانوں نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے ناکام بنایا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت کے بعد ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق شامل ہیں، شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان نے 02 روز قبل چوکی کا دورہ کیا، تعینات نفری کو حملہ کے تھریٹ سے آگاہ، دفاعی اقدامات کی ریہرسل کروائی تھی اور جھنگی چوکی کو اضافی نفری، ضروری آلات اور اسلحہ بھی پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھا۔

آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کا پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کرنے پر شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کو زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے، جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ ایس او یو کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں ، وزیر اعظم

وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں ، وزیر اعظم

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے۔

لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی رہائشگاہ پر عالمی یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج میں نے دل کی گہرائیوں سے آپ سب کو اپنے گھر مدعو کیا ہے، آج آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں ، آپ شریف خاندان کے گھر موجود ہیں اور مجھے  دلی خوشی ہورہی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ  آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے،  مہنگائی نے ہر زندگی کو متاثر کیا ہے، محنت کے باوجود عام آدمی بچوں کی تعلیم،صحت کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، ڈیزل اور تیل کی قیمتوں میں آج پھر کمی ہوئی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے بھی محنت کی عظمت بیان کی ہے، آپؐ نے فرمایا کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دو ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میرے والد بھی ایک مزور تھے، میرے والد اپنے 6بھائیوں کے ساتھ مل میں مزدوری کرتے تھے، اس ملک کے اندر ہر فیکٹری کے اندر ایک سرمایہ دار اور ایک مزدور ہے، امرا اور کاروباری حضرات اپنی محنت سے جو دولت پیدا کرتے ہیں،اس میں وہ کمزور لوگوں کو بھی حصہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزدور کی عظمت کا ہمیں پورا احساس ہے، سرمایہ دار دولت نہیں بنا سکتا جب تک اس میں مزدور شامل نہ ہو، سرمایہ دار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں۔پاکستان کے معاشی حالات انتہائی چیلنجنگ ہیں، مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ ابھی میں سعودی عرب سے واپس آیا ہوں، میرے بھائی سعودی بادشاہ دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، چند دنوں میں سعودی سرمایہ دار پاکستان آئیں گے، کہیں  نہیں لکھا کہ مزدور کا بیٹا مزدور اور سرمایہ دار کا بیٹا صرف امیر ہی بنے گا، آج کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، ہم سب ملکر جلد پاکستان کو اپنا عظیم مقام واپس دلوائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، لیپ ٹاپ امیروں کو نہیں بلکہ عام بچوں کو دیے گئے،وہ بھی میرٹ پر، ہم ملکر آپ کی ترقی اور خوشحالی کیلئےکوشاں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll