پاکستان
لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے خصوصی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا
طلبہ امتحان کے نتائج 80029 پر پیغام بھیج کر بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔
لاہور : لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے خصوصی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی امتحان میں 16851 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 14013 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 16.83 رہا، خصوصی امتحان ، سالانہ امتحان میں حاصل کیئے گئے نمبرز بہتر بنانے کیلئے لیئے گئے ، طلبہ امتحان کے نتائج 80029 پر پیغام بھیج کر بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔
پاکستان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،دفتر خارجہ
پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،ممتاز زہرا بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کئی مواقع پر کہہ چکی ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق روسی اسپیکر کے دعوت نامے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں، جس میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
فلسطین اور غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین میں جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے، پاکستان لبنان میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
علاقائی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی
الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، امیدوار کے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔
جبکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے عادل بازئی کو فلور کراسنگ کا مرتکب قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔
پاکستان
بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی
بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
مشترکہ قرارداد صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے، سکیورٹی فورسز کو عوام سے لڑانے کی کوشش کی، ایک وزیراعلیٰ کی وفاق اور فیڈریشن کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگائے۔
دوسری طرف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔
رکن پنجاب اسمبلی رانامحمد فیاض نےپی ٹی آئی پرپابندی کی قراردادسیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی جس میں تحریک انصاف پر فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ کچھ عرصے سے سیاست کی آڑ میں ایک انتشار پسند گروہ سماجی روایات کی مکمل طور پردھجیاں بکھیر رہا ہے۔ انتشاری ٹولے نے وطن عزیز اور اس کی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف بھیانک سازش کی ۔اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ملک میں خانہ جنگی کرانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 24 نومبر کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اس انتشاری ٹولے پر جو ایک سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے فی الفور پابندی عائد کی جائے، تاکہ آئندہ کوئی فرد یا گروہ ایسی گھناؤنی سازش کا سوچنے سے بھی گریز کرے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ قرار داد پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور