لاہور: ملک میں وائرس کا پھیلاؤ تیرہ فیصد ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا سنگین شکل اختیار کرنےلگا ہے۔ چوبیس گھنٹے میں سات ہزار586 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔دوسروں کی زندگیاں بچانے والے بھی کورونا کے نشانے پر آگئے۔ سروسز ہسپتال لاہور کے 15 ڈاکٹروں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تیرہ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی میں وائرس کا پھیلاؤ 42 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح سولہ فیصد رہی۔
پنجاب میں بھی وبا کے حملے کم نہیں۔ صوبے میں کورونا پازیٹو آنے کا تناسب نواعشاریہ دو فیصد ہے جبکہ لاہور یہ شرح چودہ اعشاریہ چار فیصد جبکہ راولپنڈی میں انیس اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادھرپنجاب میں اومی کرون کے نئے 93 کیس سامنے آگئے ہیں۔ لاہور میں مزید 84 افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔موذی وائرس مزید بیس زندگیاں نگل گیاہے۔ ملک میں فعال کیسز70 ہزار263 ہوگئےہیں۔
موذی وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اسلام آباد انتظامیہ سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔شہر کے مختلف سیکٹرز کی 24 گلیاں سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا مگر اس پر عملدرآمد کرانا بھول گئی۔
کراچی کےضلع وسطی کے 4ٹاؤنز میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔105 گھروں میں پانچ فروری تک پابندیاں برقراررہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 21 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 19 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 17 minutes ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 12 minutes ago







