وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں ریسکیو 1122 سروس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے79تحصیلوں میں ریسکیو1122سروس کامرحلہ و ار باضابطہ آغازکیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ریسکیو1122سروس نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا، پنجاب کی 79تحصیلوں میں ریسکیو1122سروس کا مرحلہ وارآغاز کردیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے79تحصیلوں میں ریسکیو1122سروس کامرحلہ و ار باضابطہ آغازکیا۔
پہلے مرحلے میں 11تحصیلوں میں عوام کو ایمرجنسی سرو س کی بروقت فراہمی کیلئے 22 نئی ایمبولینسز متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمبولینسز کی چابیاں ایمرجنسی آفیسرز کو دیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نئی ایمبولینسز کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئی ایمبولینسز میں ریسکیوکے لئے جدید سہولتوں کامشاہدہ کیا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں شرقپور شریف، صفدرآباد، نارنگ منڈی، نوشہرہ ورکاں، نورپور، قائد آباد، کہروڑ پکا، رینالہ خورد، پنڈی بھٹیاں، دریا خان اور جلال پور پیر والا کی تحصیلوں میں ریسکیو1122کا آغازکیاہے۔ ہر تحصیل میں ایک ریسکیو سٹیشن، 2 ایمبولینسز اور 29 افراد پر مشتمل ایمرجنسی سٹاف مہیا کیا جا رہا ہے ، پہلے مرحلے میں 11 تحصیلوں میں عوام کو ایمرجنسی سرو س کی بروقت فراہمی کیلئے 22 نئی ایمبولینسز فراہم کردی ہیں ۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ریسکیو سروس کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک وسیع کیا ہے،پنجاب کی 79 تحصیلوں اور ٹاؤنز میں نئے ریسکیوسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ان تحصیلوں میں جون تک مرحلہ وار ایمرجنسی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا، ایمرجنسی سروسز کو مزید منظم کرنے کیلئے ریسکیورز کے لئے سروس سٹرکچر مرتب کیا ہے،اب ریسکیورز ترقی کے مواقع حاصل کرسکیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پاکستان کا پہلاصوبہ ہوگاجہاں ہنگامی صورتحال کے لئے ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہو گا،ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس کا اجراء وقت کا تقاضہ ہے۔ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بروقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہو ں۔

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 11 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 10 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 7 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 11 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 11 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 8 گھنٹے قبل











