اسلا م آباد : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لے کر دیا، سوچ رہا ہوں کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکو خط لکھوں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سیاست میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ہے جبکہ سینیٹ الیکشن اور اعتماد کے ووٹ میں جو ہوا وہ اسکے ب

احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا کے پارلیمان کا اصول ہےجو آدمی ایوان میں نہ ہو اس کی بات نہیں کرسکتے۔شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں اخلاقیات کی پرواہ ختم ہوچکی ہے،اپوزیشن کو دھمکیاں اور گالیاں دیں گئیں، اسپیکر صاحب خاموش رہے انہیں ہاؤس چلانے کا اور اخلاقی قدروں کا علم نہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کے الیکشن سے پہلے بھی ارکان کو دھمکیاں دی گئیں۔
سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ کل پی ڈی ایم اجلاس میں بات ہوئی کہ کس طرح ملک کو راہ راست پر لایا جائے، اس حکومت کی حیثیت کیا ہے پورا پاکستان جانتا ہے، آج ملک کا وزیر اعظم وہ شخص ہےجس کا اپنا وزیرخزانہ اپنےایم این ایز کے ہاتھوں شکست کھاتا ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ حکومت تو ہارس ٹریڈنگ کر چکی ہے، 70 کروڑ بلوچستان میں کس نے دیے؟ 50 ،50 کروڑ فنڈ کا وعدہ سیاسی رشوت نہیں تو کیا ہے، وزیراعظم نے ایک ایک ایم این اے کو بلا کر فنڈز دیے، ملک میں پارلیمان کا نظام مفلوج ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ عدم اعتماد پنجاب میں لائیں یا وفاق میں، ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ الیکشن ہار جائے تو اسے استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔شاہد خاقان نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن کا کیا ہوا؟ کسی کو پتہ نہیں، چیئرمین نیب کے دفتر میں ڈاکہ پڑتا ہے، کسی کو پتہ نہیں، وزیراعظم کون سے قانون کے تحت اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں، کسی کو معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں وزیراعظم کے خود اعتماد کا ووٹ لینے کی گنجائش نہیں، عمران خان نے پوری اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آنے والا ہے، چیئرمین سینیٹ کے عدم اعتماد کے معاملے پر جو ہوا وہ اب دوبارہ نہیں ہوگا۔
اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ آج بھی ہڑتال ہے، سماعت ملتوی کی جائے ،شاہدخاقان عباسی نے بھی کہا کہ بیرسٹر ظفر اللّٰہ بھی آج عدالت میں موجود نہیں ہیں۔اس موقع پر احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت جمعہ 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 3 hours ago

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 6 hours ago

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 8 hours ago

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 8 hours ago

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 4 hours ago

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 3 hours ago

این ڈی ایم اے کی مون سون کے مزید 3 نئے خطرناک سپیل کی پیش گوئی
- 6 hours ago

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 7 hours ago

حافظ آباد: دیرینہ دشمنی کا بھیانک انجام، 3 افراد کوقتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی
- 5 hours ago
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار
- 5 hours ago