Advertisement
پاکستان

ا لیکشن کمیشن کو نا اہلی کی کارروائی روکنے کیلئے فیصل واوڈ کی درخواست مسترد

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نا اہلی کی کارروائی روکنے سے متعلق فیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی طلب کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 10th 2021, 4:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ، سندھ ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معیز نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کومزید کارروائی پرحکم امتناعی جاری کیا جائےجسٹس محمد علی مظہر نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فی الوقت نہیں روک سکتے، عدالت نے وکیل فیصل واؤڈا کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن میں بتا دیجیے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل واؤڈا کے خلاف کس نے کیا شکایت جمع کرائی ہے؟ اس پر وکیل فیصل واؤڈا نے عدالت کو بتایا کہ واؤڈا کیخلاف دوہری شہریت معاملے پرالیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں، قادر خان مندوخیل، میاں محمد آصف اور خالد جاوید نے شکایات دائر کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا کے خلاف الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹ شکایت درج کی گئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو ڈائریکٹ شکایات سننے کا اختیار نہیں ہے۔

جسٹس امجد ستہو نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی فیصل واؤڈا کیس میں حکم نامہ جاری کیا ہے، وکیل فیصل واؤڈا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق نیا ٹریبونل بن سکتا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کیسے سن سکتا ہے؟ اگر کراچی میں کیسز چل رہے ہوتے تو الگ بات تھی۔وکیل فیصل واؤڈا نے بتایا کہ شہباز شریف نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف فیصل واؤڈا کی درخواست مسترد کی ہے، انہیں فیصل واؤڈا کے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں۔

جسٹس امجد ستہو نے استفسار کیا کہ اسلام آبادکا فیصلہ آیا ہے وہ کہاں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ دیکھنا ہوگا، اب تو فیصل واوڈا ایم این اے نہیں رہے تو کیا خدشہ ہے، جس پر بیرسٹر معیز احمدنے بتایا کہ مسئلہ زندگی بھر کے لیے نااہل قرار دینے کا ہے، اسلام آباد فیصلے کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا موقف بھی یہی ہے کہ الیکشن کمیشن کیس نہیں سن سکتا، فیصل واوڈا کے خلاف شکایات کا کوئی سر پیر نہیں۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہرنے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن سے دو تین دنوں کے لیے جواب طلب کرلیتے ہیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو بھی 16 مارچ کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کر دیئے ۔ 

Advertisement
دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی

  • 2 گھنٹے قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی

  • 4 گھنٹے قبل
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا

حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

  • 4 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک

  • 21 گھنٹے قبل
قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے

  • 21 گھنٹے قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • 2 دن قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

  • 2 دن قبل
این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب  کا خدشہ

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

  • 2 گھنٹے قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • 2 دن قبل
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement