اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےپیپلزپارٹی کےنومنتخب سینیٹرسید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد تحریک انصاف نے درخواست واپس لےلی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔ پی آٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شفاف ہوتے تو حفیظ شیخ بڑے مارجن سے جیت جاتے، لوگوں کو پیسے اور آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کا لالچ دیا گیا، علی حیدر گیلانی کے خلاف اسٹنگ آپریشن میں دو ایم این ایز کیپٹن (ر)جمیل اور فہیم سے گفتگو ریکارڈ کی گئی۔ سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی آڈیو ٹیپ اور مریم نواز کی ویڈیو بھی الیکشن کمیشن میں چلائی گئی۔
ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ جن 16 لوگوں کی بات ہو رہی، ان کے نام کمیشن کو دیں،مواد کے ساتھ متعلقہ افراد کو فریق بنائیں، وڈیو میں نا پیسوں کا ذکر ہے نہ ہی ٹکٹ دینے کا، جنہیں پیسے کی آفر ہوئی اُن کے بیان حلفی آ جاتے تو بھی کچھ ہو جاتا۔ کارروائی کرنا چاہتے ہیں لیکن شواہد ٹھوس چاہیں۔الیکشن کمیشن نے درخواست ترمیم کرنے کی ہدایت کی۔جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ وہ ویڈیو میں موجود لوگوں کو فریق بنا کر کل ترمیم شدہ درخواست بیان حلفی کے ہمراہ جمع کرائیں گے، جس پر سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا ٹاک میں پی ٹی آئی کے فرخ حبیب اورملائکہ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں عبوری ریلیف دے اوریوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکے۔کنول شوزب کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کے لیے سندھ کا بجٹ استعمال کیا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کواسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 9 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 5 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 14 گھنٹے قبل

