گوجرانوالہ: نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 3 مظاہرین جاں بحق ہوگئے،جس پر شہری مشتعل ہوگئے،لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی۔

تفصیلات کے مطابق چن دا قلعہ کے قریب واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیسوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر شہریوں نے احتجاج کیا،مظاہرین نے سوسائٹی کے گیٹ پردھاوا بول دیا جس پر سکیورٹی گارڈ اور مظاہرین کے درمیان دست بدست لڑائی شروع ہوگئی۔
گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی اور زمین مالکان میں جھگڑا، فائرنگ اور پتھراؤ سے 9 افراد زخمی #BreakingNews #GNNUpdates #GNN #Gujranwala pic.twitter.com/PAWtA7wohz
— GNN (@gnnhdofficial) March 9, 2021
سکیورٹی گارڈ نے پہلے ڈنڈوں سے مظاہرین کو نشانہ بنایا پھر ایک گارڈ نے فائرنگ کردی ، جس سے تین مظاہرین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔مشتعل افراد نے لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور مسافر گھنٹوں خوار ہوتے رہے۔تاہم متاثرین کے مطالبے پر پولیس نے مالکان تین بھائیوں سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا ،جس پر لوگ منتشر ہوگئے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 18 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 12 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 8 گھنٹے قبل







