انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد اور لائم لیونگسٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ کرس جورڈن 4 اوورز میں 52 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔


برج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز نے دورہ پر آئی انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز 2-3 سے جیت لی ۔ جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان 179 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی ٹیم 180 کے ہدف کے تعاقب میں 19.5 اوورز میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
ویسٹ انڈیز کے اوپنرز برینڈن کنگ اور کیلے مائیرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 6.4 اوورز میں 59 رنز بنائے جہاں کیلے مائیرز 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ ٹاپ آرڈر رومائرو سیفرڈ 6 سکور بناکر چلتے بنے ۔ 89 کے سکور پر اوپنر برینڈن کنگ بھی کیچ آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 34 رنز بنائے ۔
ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ 105 کے مجموعی سکو رپر گری جب وکٹ کیپر بلے باز نیکولس پوران کلین بولڈ ہوئے ۔ اس کے بعد کپتان کیرن پولارڈ اور روومان پول نے جارحانہ انداز سے 74 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔کپتان کیرن پولارڈ 25 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 41 جبکہ روومان پول 17 گیندوں پر چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد اور لائم لیونگسٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ کرس جورڈن 4 اوورز میں 52 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 8 سکور پر گر گئی جبکہ اوپنر جیسن رائے عقیل حسین کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ 40 کے مجموعی سکور پر ساتھی اوپنر ٹام بینٹن سمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔
انگلینڈ کی تیسری وکٹ 86 کے سکور پر گری جہاں کپتان معین علی 14 رنز بنا کر چلتے بنے ، لائم لیونگسٹن کی مزاحمت بھی 6 سکور کی رہی ، وہ بھی عقیل کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
ٹاپ آرڈر جیمز وینس 55 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جانب سے نمایاں رہے ، وہ انگلینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے ۔ وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگس نے 41 رنز بنائے ۔فل سالٹ نے 3، کرس جورڈن نے 7 رنز بنائے ۔
جیسن ہولڈر نے چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں ۔ انیسویں اوور کی دوسری گیند پر جیسن ہولڈر نے کرس جورڈن ، تیسری گیند پر بلنگس ، تیسری گیندپر عادل راشد اور چوتھی گیند پر ثاقب محمود کو آؤٹ کر دیا۔
جیسن ہولڈر نےمجموعی طور پر 5، عقیل حسین نے 4 اور اوڈین سمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 18 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل





