پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ، کون ہو گا کس پر بھاری،سلمان بٹ نے بتا دیا
دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج ٹکرائیں گے، کون ہو گا کس پر بھا ری، جانیئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ سے پروگرام سپورٹس فلکس میں

پاکستان سپر لیگ 7ویں ایڈیشن کا میلہ سج گیا ہے، ٹیموں کے مابین برتری حاصل کرنے کی جنگ جاری ہے ، ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز محمد رضوان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز محمد سرفراز کی قیادت میں کراچی اسٹیڈیم میدان میں اُتری ہیں، کانٹے کی ٹکر جاری ہے کونسی ٹیم کس پر بھا ری پڑے گی سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے بتادیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ جی این این کے خصوصی سپورٹس پروگرام سپورٹس فلکس کے مہمان بنےہیں، پروگرام کے ہوسٹ عمیر بشیر نے سابق کرکٹر سے سوال کیا کہ آج کے میچ میں کس کا پلڑا بھاری ہے، آج کے میچ میں کس کی پوزیشن بہتر ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کیا آج کے میچ کی جیت بھی ٹاس کے ساتھ منسوب ہو گی کہ جو ٹاس جیتا ہے میچ کا فاتح بھی وہی ہو گا۔
جواب میں سلمان بٹ کا کہناتھا کہ مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہو گا اور آج بہت ہی جاندار اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا، ٹیموں کی کرکٹ پرفارمنس بتائے گی کہ آج کا فاتح کون ہو گا۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے بولا کہ ایسا نہیں ہے کہ ٹاس ہی میچز کی جیت کا فیصلہ کر رہا ہے بلکہ لوگ دیکھتے ہیں کہ کیا پیٹرن بن رہا ہے، سٹیٹسٹکس کیا کہہ رہے ہیں ہاں لیکن ان سٹیٹس کے پیچھے کے فیکٹ کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ ابھی تک کہ سٹیٹس یہی بتا رہے ہیں کہ پچھلے 6 میچوں میں جس نے بھی ٹاس جیتا وہ میچ کا فاتح بن کر سامنے آیا۔
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 دن قبل


