Advertisement

سعودی عرب میں انسانی چہرے نما چٹانیں 

جنوبی سعودی عرب میں ایسی چٹانیں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی شکلوں کا گمان گزرتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 4:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب میں انسانی چہرے نما چٹانیں 

عرب میڈیا کے مطابق  باحہ ریجن کے جبل شدا کی چٹانیں جیولوجیکل میوزیم کا درجہ رکھتی ہیں ۔ جنوبی سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں واقع چٹانیں دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے سیاح پہنچ رہے ہیں ،  کیونکہ یہ بناوٹ میں  منفرد شکل و صورت کی ہیں۔

تاریخ کے سکالر ناصر الشدوی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ جبل شدا کوئی عام پہاڑ نہیں۔ یہ اپنی جیولوجیکل تشکیل کے حوالے سے مملکت اور بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کا مرکز ہے ، جبل شدا کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ یہاں پہنچ کر اندرونی توانائی محسوس ہوتی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ اندرونی سکون فراہم کرنے والے کسی تصور اورغور و فکر کے تجربے سے گزر رہے ہیں۔ 

یہ پہاڑ عجیب و غریب شکل و صورت والی چٹانوں سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں موجود کئی چٹانیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی انسان کا گمان ہوتا ہے ۔ بعض چٹانیں ایسی ہیں جو کسی جانور یا کسی پرندے کی شبیہ دیتی ہیں ۔

ناصرالشدوی کا کہنا ہے کہ ’لاکھوں برس کے موسمی اثرات کی وجہ سے یہاں بازو دار باز کی چٹان اور مچھلی نما چٹان بھی نظر آتی ہے۔ مختلف شکل و صورت کو منعکس کرنے والی یہ چٹانیں سیاحت کے لیے آنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی   نظر آتی  ہیں۔

بشکریہ : العریبہ نیٹ 

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
Advertisement