اسلام آباد: حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی اداے پیر سے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے کا اعلان جبکہ سینیما کھولنے اور ان ڈور ڈائینگ کے فیصلے بھی 15 اپریل تک موخر کر دیئے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) اجلاس کے بعد وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز کے بارے میں گفتگو کی گئی، تفریحی مقامات، ہوٹل، شادی ہال اور دیگر انڈسٹریز کی بحالی پر بھی مشاورت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے ، گزشتہ ہفتہ کے دوران کویڈ کیسز میں اضافہ ہوا ،شہری گھر سے باہر ماسک لازمی پھنیں ،گھر سے 50 فیصد عملے کی کام کرنے کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دفاتر میں پچاس فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے، تفریحی پارک ملک بھر میں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بند مقامات پر تقریبات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پابندی 15 مارچ سے 15 اپریل تک پابندی برقرار رہے گی، تاہم نظرثانی کرکے 12 اپریل کو مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 5کروڑ بچے سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز میں جاتے ہیں ، سارے پاکستان میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، سندھ ، بلوچستان میں حالات ٹھیک ہیں ، وہاں 50 فیصد بچے روز آئیں گے ۔
شفقت محمود نے کہا کہپنجاب ، کے پی میں کہیں کہیں مسائل نظر آئے ہیں ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی پیر سے دو ہفتے کے لیے بند ہوجائیں گے، اس کے علاوہ پشاور اور مظفر آباد میں بھی تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 10 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل



