Advertisement
پاکستان

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور:مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 6th 2022, 1:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا،بلاول بھٹو اور آصف زراری اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ لاہور ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف کی معاونت کے لیے مریم نواز، حمزہ شہباز، سعد رفیق، مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں جبکہ بلاول اور زرداری کے ہمراہ حسن مرتضی اور رخسانہ بنگش موجود تھیں۔

دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان احتجاجی لانگ مارچ کا انضمام کرنے اور حکومت مخالف لائحہ عمل سے متعلق اہم گفتگو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ورکنگ ریلیشن بڑھانے کے ساتھ ساتھ  دونوں جماعتوں  نے اختلافات بھلا کر آگے چلنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کے بہت سے لوگ ہمارے سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ کیا تاہم ن لیگ کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے تجویر دی کہ عمران کو گھر بھیجنے کا بہترین راستہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے ، سینیٹ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ایک ساتھ تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مشاورت کے لیے وقت دیں آپ کی تجویز قابل عمل ہے ، تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک عدم اعتماد پر (ن) لیگ آپس میں متحد نہیں تھی تاہم تحریک عدم اعتماد پر ٹیلی فونز کال چلیں تو کیا کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جواب دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد حکومت ہٹانے کی آئینی کوشش ہے ، اگر آئینی کوشش ناکام ہوئی تو لانگ مارچ اور استعفوں پر ایک ساتھ موقف بنائیں گے۔

جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ مجھے نواز شریف کو اعتماد میں لینے کا وقت دیں،ملاقات کے دوران مریم نواز زیادہ تر خاموش رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کی تجویز پر عمل کیا جاتا تو عمران خان آج اقتدار میں نہ ہوتے۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 3 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 18 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
Advertisement