راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ کی ملاقات طے پائی ہے،ملاقات اور حوصلہ افزائی پر جاوید آفریدی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی۔ جبکہ مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 گھنٹے قبل



