اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات سے انکار کردیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں صادق سنجرانی سے نہیں مل سکتا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ووٹ مانگنے کیلئے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے درخواست کی تھی، صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی کے اہم سینیٹرز کے ذریعے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا۔
گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا تھا کہ چیئر مین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سب کے پاس ووٹ مانگنے جاؤں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی کے پاس بھی جاؤں گااور اگر اپنے حریف یوسف رضا گیلانی کے پاس جانا پڑا تو بھی جاؤں گا۔
واضح رہے کہ سینٹ انتخابات کے معرکہ کے بعد حکومت اپوزیشن کے درمیان سیاسی میدان پرسوں ( 12 مارچ ) جمعہ کو سجے گا۔ جہاں چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے حکومت اپوزیشن پارٹیوں نے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔چیئرمین سینٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 20 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 21 گھنٹے قبل



