اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پروگرام ’’کوئی بھوکانہ سوئے‘‘ کا افتتاح کر دیا،وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے ’’کوئی بھوکانہ سوئے‘‘ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احساس پروگرام کی ٹیم اور ثانیہ نشتر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پناہ گاہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، خوشی ہے کہ مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ مزدوروں کے لیے پناہ گاہ نعمت ہےاور ضروری ہے کہ پناہ گاہو کے کھانے کا معیار ہمیشہ اچھا ہو کیونکہ پناہ گاہیں مستحق اورمحنت کشوں کی سہولت کیلئےہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ کے باعث مستحق افراد باعزت طور پرکھانا کھا سکتے ہیں، جلد پورے پاکستان میں ہمارے یہ ٹرک کھانا فراہم کریں گے۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، ہر اس علاقے میں پناہ گاہ بنائیں گے جہاں مزدور آتے ہیں، پناہ گاہیں اورکوئی بھوکا نہ سوئےپروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے۔
وزیراعظم نے صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔ جبکہ جون میں تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے۔ غریب لوگوں کے اکاوَنٹس میں پیسے دیں گے اور کسانوں کو سبسڈی دی جائے گی۔
دوسری جانب معاون خصوصی وزیر اعظم ثانیہ نشتر نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لنگر خانے ٹرک پر موبائل ہونگے، موبائل ٹرکس اس لیے رکھے کہ وہاں بھی لنگر تقسیم کیا جاسکے جہاں کوئی سہولت موجود نہیں، پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے پورا سٹرکچر بنایا گیا ہے۔ہر ٹرک تین جگہوں پر رکا کرے گا اور ریفل کیلئے انہیں واپس آنا پرے گا۔ ٹرک کے اندر پورا کچن موجود ہے جبکہ پروگرام کے ذریعے مخصوص گاڑیاں دن میں تین جگہ کھانا فراہم کریں گی۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago



