Advertisement
علاقائی

کوئٹہ میں دھماکہ 

کوئٹہ : سریاب ویلی جیٹ کے علاقے میں دھماکہ ہوا ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 7 2022، 3:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ میں دھماکہ 

جی این این کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے  سریاب ویلی جیٹ  میں دھماکے کی اطلاعات ہیں ۔  دھماکے میں  تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی  ہے  ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں  روانہ کر دی گئیں ۔  ریسکیو کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا  جارہاہے ۔ 

سیکورٹی زرائع کاکہنا ہے کہ دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں ،  دھماکہ سیکورٹی اہلکاروں کے معمول کے گشت  قریب ہوا۔

پولیس  کاکہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا، پولیس،سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے اہلکار جائے واقعہ پہنچ چکی ہے  جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ  جائے واقعہ سے شواہد اکھٹے کررہی ہے ۔

Advertisement
Advertisement