Advertisement
پاکستان

ای سی سی اجلاس، رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 11th 2021, 11:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی  (اقتصادی رابطہ کمیٹی) کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئ ہے۔رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی،پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کو 7 ارب 80 کروڑ روپے دئے جائیں گے۔

ایم ڈی یو ایس سی  کے مطابق رمضان کیلئے اشیائے ضروریہ کی خریداری کا عمل یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے، چینی اور گھی سمیت اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے سستی فراہم کی جائیں گی۔ رمضان پیکیج ملک کے تمام 4 ہزار سے زائد آئوٹ لیٹس پر دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب اجلاس میں پاور سیکٹر سبسڈیز پر نظرثانی کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے، وزارت تعلیم کے کورونا سے متعلق منصوبے کیلئے ایک ارب 5 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی ہے جبکہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے ،امن دستوں میں تعینات سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے 33 کروڑ ، فیڈرل انشورنس محتسب دفتر کیلئے 3.15 کروڑ ، نیشنل شپنگ کارپوریشن کیلئے 96.85 لاکھ ، کیبنٹ ڈویژن کیلئے 6.73 کروڑ  اور سینٹرل کاٹن کمیٹی کیلئے 41.9 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

ای سی سی کی یو ایس سی کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے بروقت فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزرکو مارچ سے نومبر 2021ء تک یوریا کی پیداوار کیلئے کو آپریٹ گیس کی اجازت دے دی گئ ہے جبکہ ای سی سی نے محفوظ سرنجز کے استعمال بارے سمری کی بھی منظوری دیدی اور فوڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کیلئے 10 گاڑیوں کی ڈیوٹی فری درآمد کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

اجلاس میں طور خم بارڈر سے خام کپاس کی درآمد کی منظوری بھی دے دی،ای سی سی کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن کو کور افراط زر کے 85 فیصد کی بنیاد پر نظر ثانی کی اجازت دی گئی ہے۔

Advertisement
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 21 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 18 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 21 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 17 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
Advertisement