لاہور:اُردو ادب کی نامور مصنفہ ، سیاستدان اور کالم نگار ڈاکٹڑ بشریٰ رحمٰن انتقال کر گئیں۔


اُردو ادب کا ایک او ر بڑا نام دنیا سے رخصت ہوا ، بشری رحمٰن اگست 1944ء میں بہاولپور میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے جامعہ پنجاب سے ایم -اے صحافت کی سند حاصل کی ۔ بشریٰ رحمٰن کی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبدالرحمٰن سے ہوئی۔
2007ء میں مرحومہ بشری رحمن کو صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔ انھوں نے اپنا سیاسی سفر 1983 میں شروع کیا, بشریٰ رحمٰن 1985ء اور1988ء میں رکن پنجاب اسمبلی بنیں، 2002 ءاور 2008 ء میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہیں ۔
انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جبکہ 17 سے زائد ناول اور سفرنامے ان کے قلم کا شاخسانہ ہیں۔ ان کی تصانیف میں بت شکن۔چپ (افسانے) پشیمان ، پیاسی اورچارہ گری،خوبصور ت عشق شامل ہیں ۔ قلم کہانیاں مولانا ابو الکلام آزاد، ایک مطالعہ ، چاند سے نہ کھیلو، بہشت، لازوال ، دانا رسوئی ، صندل میں سانسیں چلتی ہیں ، بے ساختہ ، کس موڑ پر ملے ہو، اللہ میاں جی اور تیرے سنگ در کی تلاش (ناول ) میں ، ان کی ادبی شاہکار ہیں ۔
ان کے بے شمار ناولز کی ڈرامائی تشکیل بھی دی گئی جنہیں لوگوں نے بے حد سراہا۔ بشری ٰ رحمن چادر چاردیواری اور چاندنی کے نام سے کالم بھی لکھتی رہی ہیں ۔
بشریٰ رحمٰن کی نمازجنازہ آج بعد نمازعصر احمد بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 16 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago








