سینیٹ کی حکمرانی،اتحادیوں نے وزیر اعظم کو امیدوار کی نامزدگی کا اختیار دے دیا
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر اتحادیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو امیدوار کی نامزدگی کا اختیار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں طارق بشیر چیمہ، خالد مقبول صدیقی، اسد عمر، نورالحق قادری، فخر امام سمیت دیگر شریک تھے۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین کے نام پر مشاورت کی گئی۔
چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار کے معاملے پر اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کو امیدوار کی نامزدگی کا اختیار دے دیا ،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما بعض مصروفیات کی وجہ سے مشاورت میں شر یک نہ ہوسکے تاہم وزیراعظم نے جی ڈی اے کی قیادت سے ٹیلی فون پر مشاورت کرلی۔
اتحادیوں نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب بھرپور اندازسے لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔اتحادی قیادت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈپٹی چیئرمین کے لئے جسے نامزدکریں گے،فیصلہ قبول ہوگا۔اتحادیوں نے وزیراعظم کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کااختیار دیدیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان ڈپٹی چیئرمین کا نام فائنل کر کے خود اعلان کریں گے۔جی این این کے مطابق ڈپٹی چیئرمین کے لیے مرزا آفریدی اور اعجاز چوہدری کا نام سر فہرست ہے،ایم کیو ایم نے بھی ڈپٹی چیئرمین شپ دیے جانے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم پارٹی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔
دوسرہی جانب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے تمام سینیٹرز کو کل وزیراعظم ہاوس مدعو کرلیا، تمام سینٹر کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے وزیراعظم ہاوس مدعو ہیں ۔ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز شریک ہوں گے۔سینیٹرز کےمشترکہ اجلاس میں مشترکہ فیصلے ہوں گے۔
واضح رہے کہ سینٹ انتخابات کے معرکہ کے بعد حکومت اپوزیشن کے درمیان سیاسی میدان پرسوں ( 12 مارچ ) جمعہ کو سجے گا۔ جہاں چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے حکومت اپوزیشن پارٹیوں نے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔چیئرمین سینٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کیلئے نومنتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو نامزدکیا تھا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام کیلئے کمیٹی بنا دی گئی تھی جس نے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو نامزد کیا تھا جس کی منظوری جے یو آئی ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے دی تھی۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 21 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 18 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 18 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago



