Advertisement
پاکستان

ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، 'عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی'

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 9th 2022, 3:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، 'عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی'

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے دیگر جماعتوں کی قیادت سے اپنی ملاقاتوں پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جبکہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے مہمان رہنماوں کو آگاہ کیا۔

ایم کیوایم کے عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ عوام کی مشکلات اور تکالیف حکومت تک پہنچاتے ہیں، آج کی ملاقات بھی اسی حوالے سے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کوبھی ساتھ لے کر چلتے ہیں، جہاں غلطیاں ہوتی ہیں ان کی نشاندہی بھی کرتے ہیں، آصف زرداری کی آمد کا مقصد چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرناتھا۔

پرویز الہیٰ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتما د سے متعلق اپوزیشن والے ہی بتا سکتے ہیں،ابھی تک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement