جرم

اسلام آباد : پولیس مقابلے میں سب انسپکٹرشہید ، ملزم گرفتار 

اسلام آباد: تھانہ بارہ کہو کی حدود میں ملزمان کی فائرنگ سے  سب انسپکٹر  لیاقت علی شہید ہو گئے جبکہ  ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 12th 2022, 12:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد : پولیس مقابلے میں سب انسپکٹرشہید ، ملزم گرفتار 

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  بارہ کہو فائرنگ کا واقعہ گروپوں میں پرانی دشمنی پر پیش آیا اور ایک گروپ کے 2 ملزمان نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے ،  پولیس نے تعاقب کر کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاہم پولیس پر فائرنگ ملزم کار سوار ڈرائیور نے  کی جس کے نتیجے میں  سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ زخمی پولیس اہلکار اور ملزم کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے ۔ فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے۔ 

تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ واقعے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیا ہے اور ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔