لاہور : احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں لیگی رہنما راجہ قمر الاسلام سمیت 16 ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن صاف پانی پراجیکٹ میں کوئی خلاف ورزی یا لا قانونیت ثابت نہیں کرسکی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ساجد اعوان نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سروے سے لے کر پراجیکٹ مکمل ہونے تک تمام قوانین پرعمل درآمد کیا گیا ، پراجیکٹ میں تبدیلیاں بھی متعلقہ کمیٹیوں کی سفارشات اور منظوری سے کی گئیں، کمیٹیوں نے یقینی بنایا کہ پراجیکٹ میں تبدیلیوں سے منصوبے کی اصل لاگت میں اضافہ نہ ہو۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب نے صاف پانی کمپنی کا ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا، شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے ملکیتی علی ٹریڈ سنٹر کا تیسرا فلور اوپن بڈنگ کے ذریعے کمپنی کو دیا گیا۔ پراسیکیوشن کا الزام ہے کہ فلور کا قبضہ نہیں لیا گیا اور ایڈوانس کرایہ دیا گیا، کمپنی نے نہ صرف باقاعدہ قبضہ لیا بلکہ نئی انتظامیہ نے کچھ تبدیلوں کے ساتھ معاہدہ برقرار رکھا، یہ بات بالکل واضح ہے کہ کوئی لاقانونیت، رولز کی خلاف ورزی یا مالی فوائد سامنے نہیں آئے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سابق سی ای او وسیم اجمل نے اختیارات کا نا جائز استعمال نہیں کیا، علی عمران کی کمپنی اور صاف پانی کمپنی میں معاملہ معاہدے کے قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے کا تھا، دونوں کے درمیان کیس نیب قوانین کے زمرے میں نہیں آتا۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ چار کے تحت زیر التواء کیسز اس کے دائرے اختیار میں آتے ہیں۔ عدالت نے ملزموں کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں ، ملزمان میں قمر اسلام راجہ،وسیم اجمل ،خالد ندیم ، ظہور احمد سمیت سولہ شامل ہیں جبکہ شہباز شریف کی بیٹی اور داماد سمیت دیگر دو ملزموں کو اشتہاری برقرار رکھا گیا ۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 20 hours ago

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 20 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس گزر گئے
- 2 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 20 hours ago

سرحدی کشیدگی:طور خم بارڈر کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45 ملین ڈالر کا نقصان
- an hour ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈارروزہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- an hour ago

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 20 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 16 hours ago

سابق انٹرنیشل امپائر خضر حیات علالت کے باعث انتقال کر گئے
- an hour ago

شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال ،وزیر اعلی پنجاب کی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
- an hour ago

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 19 hours ago

قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سخت سکیورٹی انتظامات
- an hour ago











