Advertisement
تفریح

راکھی ساونت کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان

اداکارہ راکھی ساونت نے پہلی مرتبہ اپنے شوہر کو بگ باس 15 میں متعارف کروایا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 14th 2022, 6:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
راکھی ساونت کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان

ممبئی: بالی وڈ کی مقبول اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر رتیش سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ کچھ روز سے راکھی اور رتیش کے حوالے سے خبریں سرگرم تھیں کہ دونوں کا ازدواجی تعلق مسائل کا شکار ہے اور وہ اب ساتھ نہیں تاہم اب راکھی نے خود ہی ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک تحریری پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ میں نے اور رتیش نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

راکھی نے کہا بگ باس 15 کے اختتام کے بعد کافی چیزیں ہوئیں اور میں کافی باتوں سے لاعلم بھی تھی جو میرے اختیار میں نہیں تھیں اور ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے لگتا ہے یہی بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر الگ الگ اپنی زندگی بسر کریں۔ اداکارہ نے لکھا کہ اس وقت میں کافی اداس ہوں اور میرا دل ٹوٹا ہوا ہے کہ یہ ویلنٹائن ڈے سے پہلے ہونا تھا لیکن مجبوراً ہمیں فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتی ہوں رتیش اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزاریں گے جبکہ اس کے بعد مجھے اپنے کام اور اپنی زندگی پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور خود کو خوش اور صحت مند رکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے پہلی مرتبہ اپنے شوہر کو بگ باس 15 میں متعارف کروایا تھا جہاں وہ رتیش کے ہمراہ وائلڈ کارڈ کے طور پر بگ باس کے گھر میں داخل ہوئی تھیں۔

Advertisement
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 6 گھنٹے قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 43 منٹ قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 گھنٹے قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 6 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 2 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 2 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement