اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طویل المدتی منصوبوں کی قلت کے باعث آج مسائل کا سامنا ہے، کالا باغ ڈیم بہت مفید ثابت ہوگا لیکن اس کےلیے سندھ کے لوگوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائیڈروپاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں طویل المدتی منصوبہ بندی نہیں کی جاتی تھی لیکن مجھے فخر ہے کہ ہماری حکومت نے طویل المدتی کی جس سے پاکستان کے آبی وسائل کے ساتھ کئی مسئلے حل ہوں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ ماضی میں ڈیمز نہ بنانے کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا ، چین 5 ہزار ڈیم بنا چکا ہے اور اب تک ہم نے صرف دو بڑے ڈیم بنائے ہیں ۔ کالا باغ ڈیم بہت مفید ثابت ہوگا لیکن اس کےلیے سندھ کے لوگوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہوگا ، کیونکہ پاکستان کے خلاف قوتیں انہیں استعمال کریں گی کہ ان کا پانی چوری ہوگا، اس کے لیے ہمیں ایک مہم چلانی ہے اور انہیں سائنسی طریقے سے بتانا ہوگا کہ انہیں اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس کوتاہی کی وجہ سے ہمارے ملک کو کتنا بڑا نقصان ہوا ہے، جب برآمد شدہ فیول پر بجلی بنائی جاتی ہے تو بین الاقوامی سطح پر فیول کی قیمت میں اضافے پر پاکستان میں بھی بجلی کی قیمت بڑھ جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنی ہائیڈرو انرجی کی صلاحیت ہے اگر اس سے بجلی بنائی جاتی تو پاکستان کو اس مہنگائی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، کیونکہ جب بجلی مہنگی ہوتی ہے تو تمام چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اب بھی صوبوں کے درمیان پانی کے مسائل موجود ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں کم مقدار میں پانی دیا گیا، جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے، ہمیں آگے جاکر زیادہ کاشت کاری کرنی ہوگی اور اگر ذخائر نہیں ہوں گے تو ہم کاشت کاری کیسے کریں گے۔ہمارے پاس ڈی آئی خان میں زرخیر زمین موجود ہے، لیکن پانی کی کمی کی وجہ سے وہاں کاشت نہیں ہورہی، اگر اس زمین پر پانی کی فراہمی کی جائے تو خیبر پختونخوا کو گندم برآمد کرنے کی ضرورت ہی نہ ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ ایسی زمین موجود ہے جہاں کاشت کاری کی جائے تو ہم گندم اور کپاس برآمد کر سکتے ہیں، لیکن کاشت کاری اس لیے نہیں کی جارہی ہے کیونکہ ہمارے پاس پانی کی کمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پانی کی کمی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پانی کا ذخیرہ ہی نہیں کیا، 10 سال میں تعمیر ہونے والے ڈیم سے پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹنل ٹیکنالوجی ڈیم کے لیے بہت ضروری ہے اور ٹنل ٹیکنالوجی سیاحت کے لیے بہت ضروری ہے، سوئٹزرلینڈ کے پاس ٹنل ٹیکنالوجی ہے، پہاڑوں میں راستے بنا دیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ گھبرائے ہوئے لوگوں کو چوہدری شجاعت حسین کی صحت کا خیال آہی گیا ، و ہ 20، 20 سال پرانی فوتگی کی تعزیت کے لیے بھی جارہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کی انہوں نے ایسی ٹریننگ کروائی ہے کہ وہ سپاہی ہوچکے ہیں ۔
وزیر اعظم نے ہائیڈو پاور پروجیکٹ منصوبے کے منتظمین تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 hours ago

🇵🇰 صاحبزادہ فرحان کا عزم: ’بھارت سے فائنل میں دوبارہ مقابلہ ہو گا
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
- 4 hours ago

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
- 3 hours ago

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 3 hours ago

پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
- 3 hours ago

جھنگ: جھوٹا زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
- 28 minutes ago

ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی
- 4 hours ago

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 5 hours ago

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف کوئی ایجنڈا نہیں، ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے: بیرسٹر گوہر
- 2 hours ago

اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
- 2 hours ago

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے اور قانون سازی کا حکم
- 3 hours ago