Advertisement
پاکستان

بہت جلد ٹیکس  نہ دینے والوں تک پہنچنے والے ہیں : وزیراعظم 

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان  کاکہنا ہے کہ ملک میں 22 کروڑ لوگوں میں سے صرف  20 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، بہت سے لوگ اچھا لائف اسٹائل گزار رہے ہیں مگر زیرو ٹیکس دیتے ہیں، بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 15th 2022, 5:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بہت جلد ٹیکس  نہ دینے والوں تک پہنچنے والے ہیں : وزیراعظم 

تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان  نے اسلام آباد میں ایک شخص سے دوسرے شخص کو فوری ادائیگی کے پاکستان کے پہلے نظام ''راست'' کا اجراء کیا ، جسے سٹیٹ بنک نے تیار کیا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی آبادی کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے باضابطہ معیشت میں شامل کر کے ایک اثاثے میں بدلا جا سکتا ہے ۔  ''راست'' پروگرام سے عوام کو اپنے موبائل فونز کے ذریعے اپنی ادائیگیاں کرنے میں سہولت ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ آبادی کسی بھی ملک کی بہت بڑی طاقت ہوتی ہے، اگر انہیں آپ اپنی معیشت میں شامل کرلیں تو یہ ہماری بڑی طاقت ثابت ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو بینک سے خوف آتا ہے، اس لیے یہ عام شہری کی سہولت کے لیے بنایا گیا، ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ کہ لوگوں کو نیچے سے اوپر اٹھایا جائے، ’راست‘ سے محنت کش افراد کو آسانی ہو گی ۔ جب خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف حکومت آئی تھی تو خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مبتلا تھا، یو این ڈی پی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ یہاں سب سے تیزی سے غربت ختم ہوئی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب ہماری حکومت کے پانچ سال مکمل ہوں گے تو میں یہ دیکھوں گا کہ ہمارے دور میں غربت ختم ہوئی یا نہیں ہوئی، میں اسے کامیابی سمجھوں کہ کہ ہم نے لوگوں کو غربت سے نکال دیا ۔ کورونا وائرس کے دوران دنیاکے بڑے بڑے ممالک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے لیکن پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے، اس دوران پاکستان میں اس میں کمی آئی ہے، یہ بھی ایک کامیابی ہے۔

وزیر اعظم نے روشن پاکستان اور راست جیسے پروگرامز کی کامیابی پر گورنر اسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مانیٹرنگ کے لیے آپ کے پاس سیل ہونا چاہیے ۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے بیرون ملک پاکستانیوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں انہیں روشن اکاؤنٹ کے ذریعے پیسے بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے لیے آسانیاں پیدا کرنا لازمی ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے برا اثاثہ ہیں ۔ حال ہی میں آنے والی ترسیلات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے ہمارے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے ان کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ جب میں نے بینکاری کا شعبہ اختیار کیا تھا تو چیک کے ذریعے لین دین کی جاتی تھی اور اس میں کئی دن لگ جاتا کرتے تھے، لیکن راست سے منٹوں میں ترسیلات کرلی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں نے بہت محنت کی ہے اور جب یہ پرسن ٹو پرسن سے پرسن ٹو مرچنٹ پر جائے گا، جس سے بینک سیونگ میں مزید اضافہ ہوگا، اور یہ ہمارا اگلا قدم ہے۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا  کہ پروگرام کا مقصد عوام کو آن لائن ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت صارفین موبائل ایپلیکشن کے ذریعے اپنے اکائونٹس سے رقم بھیج اور وصول کر سکیں گے۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 hours ago
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 41 minutes ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 4 hours ago
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 days ago
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • a day ago
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • a day ago
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • a day ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 hours ago
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • a day ago
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • a day ago
Advertisement