جی این این سوشل

دنیا

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی روس، یوکرین تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے )کے صدر عبداللہ شاہدنے روس، یوکرین تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی روس، یوکرین تنازعہ کو مذاکرات  کے ذریعے حل کرنے کی اپیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76ویں اجلاس کے صدر عبداللہ شاہد یوکرین میں فوری جنگ بندی اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

یو این جی اے کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فوری جنگ بندی ، تناؤ میں کمی اور بات چیت کی طرف کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر خود مختار مساوات کے اصول پر مبنی ہے ۔ انہوں نے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے بین الاقوامی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔

پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے شکیل کی گئی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی۔

نئے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تشکیل کردہ تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کو آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (اے ڈی آر) کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس کی از سر نو تشکیل کی تھی۔

لا اینڈ جسٹس کمیٹی نے 22 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی، کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔

اب چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات:مختلف ریاستوں میں قبل از انتخابات ،ووٹنگ کا عمل جاری

ریاست مشی گن میں 25 فیصد ،شمالی کیرولائنا میں 26 فیصد جبکہ جارجیا میں اب تک 29 لاکھ افراد ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات:مختلف ریاستوں میں قبل از انتخابات ،ووٹنگ کا عمل جاری

امریکا میں صدارتی انتخاب 5 نومبر کو ہوں گے لیکن بزرگ شہریوں اور بیمار ووٹرز کو رش اور ہجوم سے بچانے کے لیے قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ ابھی سے جاری ہے۔ جس کے پیش نظر امریکی ریاست ٹیکساس میں کئی مساجد میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں  پیش امام نمازیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی ریاست مشی گن میں بھی 25 فیصد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر چکے، جارجیا میں اب تک 29 لاکھ افراد ووٹ ڈال چکے، شمالی کیرولائنا میں 26 فیصد ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔

سوئنگ سٹیٹس  میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے،  جبکہ قومی سطح پر کملا ہیرس کو ٹرمپ پر ایک فیصد کی برتری حاصل ہے، اب تک 4 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ شہری قبل ازوقت ووٹ کاسٹ کر چکے۔

خیال رہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر اس بارامریکی  صدارتی الیکشن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ جس کے باعث مسلم ووٹرز کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔

امریکا غزہ پرہونے والی اسرائیلی جارحیت کی حمایت پر مسلم ووٹرز کے ایک گروپ نے اس بار کسی کو بھی امیدوار کو  ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختلف عوامی پولز میں کیے گئے سروے کے مطابق  مسلمان ووٹرز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف دو ٹوک مؤقف اختیار کرنے اور مذمت کرنے والے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مشی گن میں علما اور پیش اماموں نے سابق امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس پر ٹرمپ نے مسلم کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب دیگر ریاستوں سے مقامی مسلم رہنماؤں نے کملا ہیرس کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرانی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پشاور ہائیکورٹ :شیخ وقاص اکرم کی  حفاظتی ضمانت منظور،گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت نے 14 نومبر تک شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ہائیکورٹ :شیخ وقاص اکرم کی  حفاظتی ضمانت منظور،گرفتار نہ کرنے کا حکم

تفصیلات  کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں رہنما پاکتسنان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی  درخواست پر سماعت ہوئی۔ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

درخواست گزار کےوکیل نے مؤقف اپنایا کہ شیخ وقاص منتخب رکن قومی اسمبلی ہے، ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، اس پرجسٹس اعجازانورنے استفسارکیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں، اسلام آباد ضمانت کیلئے کیوں نہیں جاتے؟ جس پر وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ شیخ وقاص اکرم ایک ماہ سے پشاورمیں ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواستگزار کو تین ہفتوں کی حفاظی ضمانت دی جائے۔

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 7 سے 14 دن تک کی حفاظتی ضمانت کا اختیار ہے۔

جس پر عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی 14 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll