جی این این سوشل

دنیا

غزہ میں جنگ بندی کے لیےحماس نے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی

جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا پر مشروط ہو گا،حماس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں جنگ بندی کے  لیےحماس نے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی
غزہ میں جنگ بندی کے لیےحماس نے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سنئیر رہنما نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ وہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہے،حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیلی فوج کے غزہ سے  مکمل انخلا پر  مشروط ہوگا، غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر ثالثین کو جواب دے دیا ہے۔

۔حماس  کا مزید کہنا ہے  کہ وہ غزہ  اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے والی کسی بھی تجویز کے لیے تیار ہے۔

قبل ازیں امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر بل برنس نے بھی غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔ بل برنس کی رپورٹ  میں دی گئی  تجویز میں 8 مغویوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

دنیا

صیہونی فورسز کے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے،مزید 24 افراد کو شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ شہید ہو رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صیہونی فورسز کے  لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے،مزید 24 افراد کو شہید

اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو شہید کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 24 افراد شہید اور 45 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حزب اللہ نے بھی تل ابیب میں اسرائیلی فضائی اڈے کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ شہید ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے اور بمباری سے مسجد بھی شہید کردی گئی جبکہ اسرائیلی حملوں سے ایک اسرائیلی یرغمالی بھی مارا گیا۔

ادھر عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا، یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف کا کہنا ہے تمام رکن ممالک آئی سی سی فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر  فہرست ،   ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر اول نمبر پر آگیا، شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان انجینئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979، غازی روڈ انٹر چینج پر 882 اور کلائمٹ فنانس پاکستان ہیڈ کوارٹر 790 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور بیماری سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں۔

لاہور میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کھل گئی ہیں لہٰذا طلبہ و طالبات کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ شہر میں تعمیراتی کاموں پر آج رات تک پابندی عائد ہے۔

تمام تفریحی مقامات اور پارکوں پر شہریوں کے لیے کھول دیے گئے، شہر کی تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز پلازے رات آٹھ بجے بند ہوں گے۔ ریسٹورنٹ کو بند کرنے کے لیے رات 10 بجے کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی  کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا

علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی کے درمیان قافلے کی قیادت پر تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تلخ کلامی تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آنے والے قافلے کی قیادت کے معاملے پر ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو فیصلہ ہوا تھا کہ بشری بی بی خرابی طبیعت کی بنا پر احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی لیکن اتوار کو انہوں نے احتجاج میں حصہ لینے اور قافلے کی قیادت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تاہم علی امین گنڈاپور کا بشری بی بی کو کہنا تھا کہ آپ غیر سیاسی ہیں اس لیے قافلے کو لیڈ نہیں کر سکتیں۔ اس پر بشری بی بی نے کہا کہ احتجاجی قافلے کی قیادت میں ہی کروں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ بحث طول پکڑ گئی اور گنڈا پور نے کہا کہ آپ پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر چکی ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ  آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔

بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور دونوں کا اصرار تھا کہ وہ عمران خان کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔

ذرائع نے دعوی کیا کہ بشری بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ جب کہ علی امین گنڈا پور کاروان چھوڑ کر چلے گئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll