پاکستان

پشاور ہائیکورٹ :شیخ وقاص اکرم کی  حفاظتی ضمانت منظور،گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت نے 14 نومبر تک شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 31st 2024, 11:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور ہائیکورٹ :شیخ وقاص اکرم کی  حفاظتی ضمانت منظور،گرفتار نہ کرنے کا حکم

تفصیلات  کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں رہنما پاکتسنان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی  درخواست پر سماعت ہوئی۔ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

درخواست گزار کےوکیل نے مؤقف اپنایا کہ شیخ وقاص منتخب رکن قومی اسمبلی ہے، ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، اس پرجسٹس اعجازانورنے استفسارکیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں، اسلام آباد ضمانت کیلئے کیوں نہیں جاتے؟ جس پر وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ شیخ وقاص اکرم ایک ماہ سے پشاورمیں ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواستگزار کو تین ہفتوں کی حفاظی ضمانت دی جائے۔

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 7 سے 14 دن تک کی حفاظتی ضمانت کا اختیار ہے۔

جس پر عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی 14 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔