جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 7:پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی کی شکست پر کپتان وہاب ریاض رو پڑے

لاہور:پاکستان سپر لیگ 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست پر زلمی کپتان وہاب ریاض رو پڑے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 7:پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی کی شکست پر کپتان وہاب ریاض رو پڑے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر ٹیم کے کپتان  وہاب ریاض دلبرداشتہ  ہوکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اسٹیڈیم  میں  ہی روپڑے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں وہاب ریاض کو اسٹیڈیم میں سر جھکائے روتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے پاس کھڑا  اسٹاف ممبر کرکٹر کو دلاسہ دے رہا ہے۔

وہاب ریاض کی آبدیدہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمت باندھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپاکستان سپر لیگ 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔

جرم

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیم پر حملے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم پولیو کا عملہ اس حملے میں محفوظ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیم پر حملے

پشاور: دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیم پر حملے کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اس وقت پہاڑوں میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے جب کہ آپریشن میں پولیس اور اورکزئی اسکاوٹس سمیت ایف سی کے اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم پولیو کا عملہ اس حملے میں محفوظ رہا ہے۔

دوسری جانب کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر حملہ ناکام بنادیا گیا ہے، موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے درے وال بانڈہ میں پولیو ٹیم پر آتشیں اسلحہ سے حملہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی وزیرداخلہ کے حکم سے کینیڈین شہریوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن ہوا، کینیڈین نائب وزیرخارجہ

میں نے ہی امریکی اخبار میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام کی تصدیق کی تھی، ڈیوڈ موریسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی وزیرداخلہ کے حکم سے  کینیڈین شہریوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن ہوا، کینیڈین نائب وزیرخارجہ

کینیڈین نائب وزیرخارجہ ڈیوڈ موریسن نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈین شہریوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کاحکم دیا تھا۔

ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں ڈیوڈ موریسن نے کہا کہ میں نے ہی امریکی اخبار میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام کی تصدیق کی تھی،جو اس معاملے میں ایک اہم شواہد فراہم کرتا ہے۔

امریکا میں رہائش پذیر سکھ فار جسٹس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش میں بچ جانے والے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ امیت شاہ نے خالصتان کے حامیوں کو پکڑنے کے لیے ایجنسیوں کو ہتھیار بنایا ہے۔ ارروائیاں نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور کینیڈا کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی جبر کے خلاف کھڑی ہو۔ خالصتان ریفرنڈم بھارتی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہیں رہے گا، اور اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں مزید عالمی توجہ کی متقاضی ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تنقید بڑھ رہی ہے۔ سکھ کمیونٹی کے رہنما اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ عالمی برادری بھارتی حکومت کی کارروائیوں پر نظر رکھے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائے۔

 ڈیوڈ موریسن کا یہ بیان اور گرپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید دونوں ہی اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت کی کارروائیاں بین الاقوامی سطح پر تشویش کی وجہ بن رہی ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف کینیڈا اور امریکہ بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ انسانی حقوق اور آزادیوں کی حفاظت کے لیے ایک مضبوط موقف کی ضرورت ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 خوارجی دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی،3 خوارجی دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

عوام کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، عوام نے خوشی میں ایف سی اہلکاروں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم عوام پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کے خوارجین کا بزدلانہ اقدام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll