وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان
فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں اور واپس نہیں آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لیں۔
پشاور کے گورنمنٹ کالج میں سولرائزیشن پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ناکامی کے بعد ناامید نہیں ہونا چاہیئے، پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہے، آج ملک میں خود مختاری نہیں، ہم اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معاشرے میں انصاف سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں، محرومی قوموں کو ہمیشہ نیچے لے کر جاتی ہے، مقابلہ کرنے کی جرات سے آپ کی سوچ بڑھے گی، بانی چیئرمین ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جہاں کوئی محرومی نہ ہو، جب آپ گھبراہیں نہیں تو آپ عظیم بنیں گے، اس لیے ناامید نہیں ہونا اور آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبا یونین کو بحال کرکے لیڈرز پیدا کریں گے، ہمارے وسائل محدود ہیں لیکن پھر بھی نوجوانوں پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حق مانگنے پر جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، ظلم کیا جاتا ہے، حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی، قوم اور نسلوں کے لیے حقیقی آزادی کی جنگ جیتیں گے، حقیقی آزادی مانگے کی سزا بانی چیئرمین جیل میں بھگت رہا ہے، اپنے فیصلے خود کرنے کے لیے ہمیں حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ جنگ کا فیصلہ کن وقت قریب ہے، اس بار جب ہم نکلیں گے تو گھروں میں بتاکر نکلیں گے، اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھ لیں، اس بار فیصلہ کن معرکے کے لیے نکلیں گے۔
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 44 منٹ قبل
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- 2 گھنٹے قبل
سال2025 میں پیدا ہونےوالے بچوں کا تعلق کس جنریشن سے ہو گا؟جانیئے حیرت انگیز معلومات
- 4 گھنٹے قبل
مذاکرات کادوسرا دور،تحریک انصاف نے بڑے مطالبات سامنے رکھ دیے
- 3 گھنٹے قبل
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 41 منٹ قبل
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- 17 منٹ قبل