پاکستان
سندھ کے عوام کو زرداری لیگ کی کرپٹ حکمرانی سے نجات دلانے کا وقت آگیا : اسد عمر
کراچی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کاکہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کے سندھ کے عوام کو زرداری لیگ کی کرپٹ حکمرانی سے نجات دلائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وقتِ آ گیا ہے کے سندھ کے عوام کو زرداری لیگ کی کرپٹ حکمرانی سے نجات دلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب کے مقبرے کو سیاسی طور پر بیچ کر زرداری لیگ کے کرپٹ حکمرانوں کی جائدادیں تو بن گئی لیکن لاڑکانہ اور باقی سندھ کے حالات پہلے سے بھی خراب ہو گئے ۔
وقتِ آ گیا ہے کے سندھ کے عوام کو زرداری لیگ کی کرپٹ حکمرانی سے نجات دلائی جائے. بھٹو صاحب کے مقبرے کو سیاسی طور پر بیچ کر زرداری لیگ کے کرپٹ حکمرانوں کی جائدادیں تو بن گئ لیکن لاڑکانہ اور باقی سندھ کے حالات پہلے سے بھی خراب ہو گئے pic.twitter.com/47lZTtsALf
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 28, 2022
پاکستان
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔
واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔
تفریح
شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟
شان شاہد نے اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران بنا شرٹ اپنی تصویر اپلوڈ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
پاکستان کی پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ہیرو شان شاہد اپنی نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
اداکار شان شاہد نے حال ہی میں اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کی تصویر شیئر کی ہے ، ان کی شئیر کی گئی تصاویر میں انہیں اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران بنا شرٹ کے دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ کا سفر ورزش کے بعد ختم نہیں ہوتا، یہ تو صرف شروعات ہے۔
ان کی اپلوڈ کی گئی تصویر پر کچھ لوگوں نے شان کی فٹنس کے سفر کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرٹ لیس پوسٹ پر آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملنے شدید رد عمل کے بعد بعد شان شاہد بھی خاموش نہ رہ سکے اور ردعمل کا اظہار کردیا۔
شان شاہد نے صارفین کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی ہے۔
شان شاہد نے مزید کہا کہ ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند
دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کر دیئے گئے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کر دیئے ہیں اور دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔ چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کر دی گئی ہے اور وہاں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند کر دی گئی ہے۔
ایکسپریس وے بھی کھنہ پل کے مقام پر دونوں طرف سے بند کر دی گئی ہے، کھنہ پل پر رکھے گئے ایک کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ایئر پورٹ جانے والے راستے پر بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں جبکہ فیض آباد سے اسلام آباد کا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
جڑواں شہروں کا مرکزی رابطہ پل فیض آباد انٹرچینج ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے اور آئی جی پی روڈ کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا جبکہ مری روڈ کو فیض آباد سے صدر تک مختلف پوائنٹس سے بند کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، 6 ہزار پولیس اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے ہین جبکہ 2 ہزار پولیس نفری بیک اپ کے لیے تیار ہے۔
راولپنڈی سے اسلام آباد داخلے کے لیے 135 بلاگنگ پوائنٹس اور چوکیاں قائم ہیں، اینٹی رائڈ اور ایلیٹ فورس کو فسادات سے نمٹنے کے لیے آلات فراہم کردیئے گئے۔پولیس اہلکاروں کو موبائل فون کے استعمال سے روک دیا گیا، انٹرینٹ کی سہولت انتہائی سلو کردی گئی جبکہ میٹرو بس سروس تاحکم ثانی بند کردی گئی۔راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے 70 مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، پولیس کو آنسوں گیس کے شیل اور گنز فراہم کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی احتجاج، مظاہرے یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایات ہیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔
دوسری طرف راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی معطل ہے جبکہ پمز سے بارہ کہو تک گرین لائن سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس بھی متاثر ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا، وائی فائی سروس بندش کا تعین کیا جائے گا۔
-
دنیا ایک دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
دنیا 2 دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ