ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ ممالک ثالثِی کی کوششیں کررہے ہیں،ایرانی صدر
مصالحت کرنے والوں کو جنگ شروع کرنے والوں سے بات کرنی چاہیے، ہم خطے میں دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں، ثالِثی کرنے والوں کو ان لوگوں سے بات کرنی چاہیے،ایرانی صدر


تہران:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ ممالک ثالثِی کی کوششیں کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر کچھ ممالک کی جانب سے تنازع کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔
ایکس پرجاری کر دہ بیان میںانہوں نے واضح کیا کہ مصالحت کرنے والوں کو جنگ شروع کرنے والوں سے بات کرنی چاہیے، ہم خطے میں دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں، ثالِثی کرنے والوں کو ان لوگوں سے بات کرنی چاہیے جنہوں نے ایرانی عوام کو کم تر سمجھا اور اس تنازع کو بھڑکایا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ ایران اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔
ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے یہ سمجھا تھا کہ وہ ایرانی عوام کو کمزور سمجھتے ہوئے دباؤ ڈال سکیں گے تاہم ایران اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے ، ایران میں امریکا اسرائیل جنگ میں اب تک شہداء کی تعداد 1 ہزار 332 ہوگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شیراز میں امریکا اسرائیل حملے میں 20 افراد شہید ہوگئے، حملےمیں شیراز کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے رات بھر میں 6 ایرانی بیسلٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے، حالیہ حملوں میں 3 ایرانی ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز بھی تباہ کردیے گئے جب کہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی اصفہان میں اسرائیلی ڈرون ہیرون، مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل




