ٹنڈوجام: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں، آصف علی زرداری کی پارٹی بن چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اب زرداری کی پارٹی بن چکی ہے جبکہ ملتان اور بدین جلسے میں زمین آسمان کا فرق تھا ، ملتان کا شہری سمجھتا ہے پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں، ملتان کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو مسترد کر دیا، پنجاب تو 2018 میں مسترد کر چکا، ملتان نے 2013 میں بھی پیپلز پارٹی کو مسترد کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملتان ہے جہاں سے ذوالفقار علی بھٹو ایم این اے بنے تھے ، ملتان نے پیپلز پارٹی سے منہ موڑ لیا ہے ، زرداری سوچ کےساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن متفق نہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کی اس کی تائید کرتا ہوں ، جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔ پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب صوبے کے دعوے بہت کیے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا ۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے عملی اقدام صرف عمران خان نے اٹھائے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی کا باشعور شہری پوری نظر رکھتا ہے ، کراچی عمران خان کی توقعات پر پورا اترے گا، سندھ حکومت کی سیکیورٹی اور پروٹوکول نہیں لوں گا۔ ملتان میں کیا ہوا وہ بلاول بھٹو کو دیکھنا چاہیے۔

اسپین :قرطبہ کی تاریخی مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ، فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئی
- 13 منٹ قبل

لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیردفاع خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہبازشریف
- 3 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم نے سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست
- 3 گھنٹے قبل

آپریشن سیندور میں بدترین شکست : بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعوی
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 3 گھنٹے قبل

چیف جسٹس کی میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
- 11 منٹ قبل

گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
- 4 گھنٹے قبل