اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 15 مارچ کی بجائے 16 ماررچ کو ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی۔مولانا کا پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا۔مولانا نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز تمام جماعتوں کے سربراہان کو بھیجوادی۔پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفے بھی دینے چاہیئے، استعفوں کے ساتھ ہی لانگ مارچ مؤثر ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کے پارلیمانی اراکین سے اپنا استعفیٰ 31 دسمبر تک پارٹی قائدین کے پاس جمع کروانے کا کہا تھا۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہوا ہے کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دیے تو ہم اُن نشتوں پر ضمنی الیکشن کروادیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں اُن سے زیادہ پراعتماد ہوں، جو جو استعفیٰ دے گا اس کی نشست پر ضمنی الیکشن کروادیں گے۔

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 4 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 10 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- 6 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 6 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 4 گھنٹے قبل







