پاکستان
اسلام آباد میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے دائرہ کار کو وسیع کیےجانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ریڈ زون کے باہر ایک کلومیٹر تک کا رقبہ بھی ریڈ زون کی حدود میں شامل ہو گا۔
ریڈ زون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال، شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک اور ڈھوکری چوک شامل کیے گئے ہیں۔
حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مری روڈ تھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا اور چائنہ ایمبیسی کے علاقے کو بھی ریڈ زون قرار میں شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گی ہے کہ ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہیں۔ نوٹی فکیشن کے تحت ریڈزون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
حامد رضاقومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع
پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے مستفعی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، اوروہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا۔
پاکستان
پاکستان پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا
پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کی وطن واپسی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا۔
پی پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گورنر راج معاملے پر تاحال پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کرے گی جب کہ کے پی میں گورنر راج بارے حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر راج کا مخالف اور دوسرا حامی ہے۔
کھیل
تیسر ا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی
پاکستان نے بلاوائیو میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ برائن بینیٹ 37 ، شان ولیمز 24، تادیوانشے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کےتیسرے اور آخری ون ڈےمیچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔
بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 31، عبداللہ شفیق 50، محمد رضوان 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی