پاکستان
قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں، نور عالم خان
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھےدھمکی دی جا رہی ہےکہ تمھیں اور تمھارے 3 بیٹوں کےساتھ یہی کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔
نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بےنظیر بھٹو اور بشیر بلور کے ساتھ ہوا، وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھےدھمکی دی جا رہی ہےکہ تمھیں اور تمھارے 3 بیٹوں کےساتھ یہی کیا جائے گا۔
نور عالم خان نے کہا کہ مجھےکچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دار ہوگی۔
پاکستان
نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا
نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھیج دی گئی۔
بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا،نیب کی ٹیم تین روز قبل بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی تا ہم کامیابی نہ مل سکی۔
آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری،نیب پولیس کے پی پولیس کی بھی مدد لے گی۔
پاکستان
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
پاکستان
سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔
وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل 10 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور