قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 186 مظفر گڑھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے بھی حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 18th 2022, 9:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپنے ویڈیو بیان میں عامر طلال کا کہنا تھاکہ افسوس عمران خان اور ان کی ٹیم نے ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ساڑھے 3 سال میں اپنے حلقے کا کوئی ایک ترقیاتی کام نہیں کراسکا، عوام کو مہنگائی میں دیکھتا ہوں توبتائیں مجھے کیا فیصلہ کرنا چاہیے؟
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں کسی سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا لیکن حکومت کے ارسطو وزرا ٹی وی پر آکر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں، اللہ ان سے پوچھے گا۔
عامر طلال گوپانگ کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ ضرورجاؤں گا، عوامی رائے اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کروں گا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
- 6 minutes ago
ملک میں شدید سردی کے ڈیرے، کراچی میں پارہ 8.1 تک گرگیا
- 2 hours ago
بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے،امریکا
- an hour ago
کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا، جسٹن ٹروڈو کا امریکی صدر کو کرارا جواب
- 2 hours ago
پاکستان کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر
- 10 minutes ago
پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر نمایاں تیزی، ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
- an hour ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات