Advertisement
پاکستان

عمران خان اکثریت کھوچکے، ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیاربھی نہیں: فضل الرحمان

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں اور اب ان کے پاس ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیاربھی نہیں رہا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 9:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران  خان اکثریت کھوچکے، ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیاربھی نہیں: فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد کےبعد وزیراعظم یا حکومت کسی قسم کا ٹرانسفر یا تقرری نہیں کرسکتے اور تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم کا تبادلے یا تقرری کا حکم غیرآئینی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی پوسٹنگ اقربا پروری کی واضح مثال ہے، تحریک عدم اعتماد کے بعد فارن پوسٹنگ غیرقانونی اور غیراخلاقی ہے، تحریک عدم اعتماد کے بعد کسی قسم کی تقرری اور تبادلہ یا اسےواپس لینا غلط قدم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں، ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیاربھی ان کے پاس نہیں رہا، ایسے کسی بھی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی۔

Advertisement