Advertisement
پاکستان

عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے ضمیر خریدے جارہے ہیں:شہباز گل

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 9:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے ضمیر خریدے جارہے ہیں:شہباز گل

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے تھانہ سیکرٹریٹ کے باہر گرفتار اراکین اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک واقعہ پیش آیا سندھ ہاؤس کے سامنے، سندھ ہاؤس میں دو طرح کی رہائش گاہیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں بھی گورنر صاحب کی رہائش گاہ ہے، آج بھی ہمارے ایم این ایز اسی گیٹ سے گئے تو سندھ پولیس سے ان کی ہاتھا پائی ہوئی، اس کے بعد نا خوشگوار واقعہ پیش آیا، گیٹ کو پھلانگنا یا توڑنا نہیں چاہیے تھا مگر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ایک شخص کو کچھ کہا کہ وہ ایک ووٹ لیے بغیر ہماری جماعت سے وزیر بنا، یہی بات انگریزی میں کہوں تو ٹھیک پنجابی میں اس پر شور مچ گیا، مجھے بتا دیں کہ سند ہاؤس میں نوٹوں کی بوریوں سے اراکین خریدے جا رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ مجھے وجہ بتا دیں، کیا عمران خان نے پاکستان کے مفاد کو بیچا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ اس کی حکومت کو گرایا جا رہا ہے؟ جو وہ حرکت کر رہا ہے اس کو کوئی کچھ نہیں کہہ رہا، میں اپنے الفاظ واپس کے لیتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہی ہے کہ اس وزیر اعظم نے اسلام کا دنیا میں نام بلند کیا، عوام اس مرتبہ بیچ میں آئے گی، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے چھانگا مانگا تاریخ کو دوہرانے نہیں دینا، ہم نے قانونی طریقے سے شخصی ضمانت پر ان اراکین کو چھڑوانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کارکنان کو باقائدہ طریقہ کار کے تحت چھڑوایں گے، ہماری فوج ہمارے سر کا تاج ہے ہمارا فخر ہے، عدلیہ ہمارے لئے معزز ہے، ہمارے ورکر ابھی بھی اندر ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے وکلاء اس کیس کو فالو کریں گے اور چھڑوایں گے۔

Advertisement