تفریح
26 سالہ بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک
ممبئی : جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ گایتری26 برس کی عمر میں کار حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہولی منانے کے بعد دوست کے ساتھ گھر واپسی کے راستے میں تھیں، گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے اس کا کنٹرول کھو دیا اور فُٹ پاتھ سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔
حادثے میں 26 سالہ اداکارہ موقع پر دم توڑ گئیں، انہیں اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں ایک اور 38 سالہ خاتون نے بھی موقع پر دم توڑ دیا جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
گایتری کا اصل نام ڈولی ڈی کروز تھا ، انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ’جلسا رائیڈو‘ اور انسٹاگرام پر اپنی دلکش پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی ، بعد ازاں انہیں ویب سیریز ’میڈم سر میڈم انتھے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اداکارہ نے کئی مختصر فلموں میں بھی کام کیا ۔ ان کی اچانک موت نے سوشل میڈیا کی دنیا کے ساتھ ساتھ تیلگو فلم انڈسٹری کے مداحوں کو سوگوار کردیا ہے ۔
کھیل
پہلا ون ڈے، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف
قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں
پہلا ون ڈے، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔
ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بہت ہائی ہے جبکہ عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا اسائنمنٹ ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
بلاوائیو میں کھیلے جا رہے میچ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 40 کے مجموعی سکور پر جویلورڈ گمبی 15 کے انفرادی سکور پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیون مائرز 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماوتا ایک جبکہ بلیسنگ مزربانی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضا 39 رنز بنا کر فیصل اکرم کا شکار بنے، رچرڈ نگروا نے ٹیم کیلئے 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ زمبابوے کیخلاف پہلے میچ کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیکر حسیب اللہ خان، عامر جمال اور فیصل اکرم کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔
پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد رضوان ، حسیب اللہ ، سلمان آغا اور عرفان خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عامر جمال ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور فیصل اکرم بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
پاکستان
ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اتھارٹی
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی 72 گھنٹوں کےلئے رکنا ہوگا۔
تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
سی اے اے نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہیں رکنا ہوگا، بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹس پر روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات پر ہی انحصار کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، جہاں حکومت نے پہلے ہی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
تجارت
غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ، سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی
مالی سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں قالینوں کی برآمدات میں 11.49 فیصد کمی ، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بھی 0.96 فیصد کمی ہوئی
پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے لگی ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا تو سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے.
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 17.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس اضافے سے ان برآمدات کا حجم 4.73 ارب ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے جو اس سے قبل گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ جولائی تا اکتوبر مالی سال 2025 میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا اہم عنصر کھانے پینے کی خام اشیا کا تھا، اس کے علاوہ چمڑے، فٹ ویئرز اور انجیئرنگ سے متعلق ویلیو ایڈڈ مصنوعات بھی برآمد کی گئیں۔ خیال رہے کہ مالی سال 2024 میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 24.95 فیصد بڑھ کر 14.02 ارب ڈالر تک جاپہنچی تھیں جو کہ اس سے گزشتہ مالی سال میں 11.22 ارب ڈالر کی سطح پر تھیں۔
قیمتوں میں20لاکھ تک کمی رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 30.79 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، سیمنٹ کی برآمدات میں 12.39 فیصد اضافہ دیکھ گیا، اس کے علاوہ صنعتی مشینری ، ٹرانسپورٹ آلات ، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائرز کی ایکسپورٹ بھی بڑھی ہے،اسی عرصے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 18.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں جولائی تا اکتوبر فٹ ویئرز کی برآمدات میں 4.89 فیصد اور چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 16.55 فیصد اضافہ ہوا جب کہ چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی اور زیر جائزہ مدت کے دوران خام چمڑے کی برآمدات میں 4.94 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں قالینوں کی برآمدات میں 11.49 فیصد کمی ، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بھی 0.96 فیصد کمی ہوئی جبکہ گڑ سے بنائی جانے والی مصنوعات (جنہیں فوڈ کیٹیگری کی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا ہے) کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال قبل کے مقابلے میں 30.05 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
جیولری آئٹمز کی برآمدات میں 111.19 فیصد کا اضافہ ہوا، ان میں جیمز کی ایکسپورٹ 7.79 فیصد بڑھی،اس کے علاوہ گڑ کی ایکسپورٹ میں 100 فیصد اضافہ ہوا، فرنیچر کی برآمدات میں 21.98 فیصد جب کہ ہینڈی کرافٹس ( دست کاری) آئٹمز کی برآمدات میں 38.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
دنیا 2 دن پہلے
روس نے یوکرین پرجدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی