اسلام آباد : اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین اسلامی دنیا کے ساتھ مربوط تعاون کے لیے تیار ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے تقریب سے خصوصی خطاب میں کہا کہ چین اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کی حمایت نہیں بھول سکتا، چین دوستانہ تعلقات چین کی روایات کی بنیاد ہے، اجلاس کا مرکزی خیال "اشتراک برائے اتحاد، انصاف و ترقی" مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے اور ہم علاقائی سلامتی و استحکام، ترقی، کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ چین دو ریاستی حل کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، فلسطینی مسلمانوں کے لیے چین کی حمایت ہمیشہ غیرمتزلزل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین افغانستان امن، ترقی اور تعمیر نو کی ہر ممکن مدد اور تعاون کے لیے ساتھ ہے،چین، یوکرائن اور روس کے مابین مذاکرات، پرامن انداز میں مسائل کے حل کا حامی ہے۔
وانگ ژی نے کہاکہ چین مسلم دنیا میں 600 منصوبوں پر 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، چین نے 1.3 ارب ویکسین خوراکیں 50 ممالک کو فراہم کیں، چین اسلامی دنیا کو 30 کروڑ ویکسین خوراکیں فراہم کرے گا۔ ہمیں سلامتی اور استحکام میں اشتراک کے لیے آگے بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 54 مسلم ممالک نے ایک سڑک ایک راستہ منصوبے پر دستخط کیے ، چین تہذیبوں کے مابین مذاکرات کا حامی ہے اور تہذیبوں کے مابین مذاکرات اور تصادم سے بچنے کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کا 48 واں اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 57 ممالک کے وزرائے خارجہ موجود ہیں، ان کے علاوہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور اہم شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 4 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 34 منٹ قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- ایک گھنٹہ قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 2 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- ایک گھنٹہ قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 6 گھنٹے قبل