لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے براڈشیٹ کی طرف سے باضابطہ معافی مانگنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔


ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نوازشریف اوران کا خاندان بے قصور ہے، صدشکر اوراحسان اس ذات پاک کاجس نے تحقیق کرنے والوں سے ہی اعتراف کرایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ تحقیق کرنے والوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب سیاسی انتقام تھا، مشرف سے دورِنیازی تک 22 سال باریک بینی سے چھان بین کی گئی، کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا کوئی سا بھی ثبوت نہیں ملا، کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔
یہ ہماری ملک اور عوام کی خدمت کا اعتراف ہے جو اللّٰہ تعالیٰ نے تفتیش کرنے والوں سے ہی کرایا ہے
— President PMLN (@president_pmln) March 22, 2022
اسے کہتے ہیں اللّٰہ کی لاٹھی جو ہم پر جھوٹے الزام لگانے والے کذابوں کے سر پر پڑی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی ستائی قوم کے لاکھوں ڈالراور پاؤنڈز سیاسی انتقام پرضائع ہوئے، یہ رقم سیاسی انتقام پر ضائع کرنے والوں سے وصول کرنی چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان، جماعت اور وابستہ ہرفرد کا 40 سال بے رحم اورکڑا احتساب کیا گیا، سب کچھ کرنےکے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ایمانداری کا ثبوت ہے، یہ ہماری ملک وعوام کی خدمت کا اعتراف ہےجو اللہ تعالیٰ نے تفتیش کرنے والوں سے ہی کرایا، اسے کہتے ہیں اللہ کی لاٹھی جو ہم پرجھوٹے الزام لگانے والے کذابوں کے سرپرپڑی ہے۔
براڈ شیٹ کے سی ای او کے انکشافات نام نہاد احتساب کے نام پر نواز شریف اور خاندان کے سیاسی طور پر متاثرہ جادوگر کو بے نقاب کرتے ہیں
— President PMLN (@president_pmln) March 22, 2022
نواز شریف کو عوامی زندگی سے دور رکھنے کے لیے کرپشن کے الزامات لگائے گئے
اب جھوٹ، فریب اور کردار کشی کی ساری عمارت منہدم ہو چکی ہے https://t.co/Cu1EcAXwyo

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 14 منٹ قبل

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 6 گھنٹے قبل

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 5 گھنٹے قبل

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 8 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 5 گھنٹے قبل

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 5 گھنٹے قبل