پاکستان
دوسروں کو چوہا کہنے والا عمران خان آٹا اور چینی کھانے والا چوہا ہے: مریم نواز
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چوہا کہنے والا عمران خان آٹا اور چینی کھانے والا چوہا ہے، پاکستان میں ڈیزل کا نام عمران خان سے منسوب ہونا چاہیے۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دن بھی جیل برداشت نہیں کرسکتا جب کہ ن لیگ کی پوری قیادت نے جیل کاٹی ہے، اپ نے منہ کھولا تو دوسرے دن جیل میں ہوں گے، عمران خان دیوار پھیلانگ کر بھاگنے والا انسان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امربالمعروف جلسے کیلئے قومی وسائل کا استعمال کیا گیا، یہ آپ کے خاندان کی نہیں عوام کے خون پسینے کی کمائی ہے، مجھےانتظامیہ نے بتایا 200 بسیں لانے کا ٹاسک دیا گیا، اگر یہی پیسہ عوام کی صحت و تعلیم پرلگتا توعوام کو ریلیف ملتا، عوام گھی کا ڈبہ قسطوں پرلینے پرمجبور ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں مذہب کا نام استعمال کیا جا رہا ہے،یہ کیا طریقہ ہے کہ جلسے کا نام امربالمعروف رکھ دیا گیا؟ انہوں نے استفسار کیا کہ عوام سے بجلی، آٹا اور چینی چھین لینا امربالمعروف ہے؟ آپ فضل الرحمان کو باربارڈیزل کہہ کرپکارتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، گوجرانوالہ میں لوگ رات 2 بجے تک انتظار میں تھے، گزشتہ 75 سال میں عوام نے اتنا فساد نہیں دیکھا، بتایا جائے انہیں سرکاری وسائل استعمال کرکے جلسے کرنے کا حق کس نے دیا؟ یہ ان کا خاندانی پیسہ تو نہیں، یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے، قوم آپ سے سیاسی وسائل کے استعمال کا حساب لے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی محنت کی کمائی جلسوں میں اڑائی جارہی ہے، پاکستان میں ڈیزل کا نام عمران خان سے منسوب ہونا چاہیے، عمران خان کے دور میں ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ ہوئی ہے، کیا عمران خان کو شرم آتی ہے کہ سیاستدانوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرتا ہے؟ دوسروں کو چوہا کہنے والا عمران خود چوہا ہے، عمران خان عوام کا آٹا اور چینی کھانے والا چوہا ہے۔
پاکستان
حکومت کا پولیس اہلکارکے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان
جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کانسیٹبل کے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
نمازجنازہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس اور عسکری افسران سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ وزیراعظم نے بھی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی مذمت کی۔
نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل مبشر فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا، احتجاج کی کال دینے والے شہادت کے ذمہ دار ہیں، اسلام آباد پولیس کےدوجوانوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں پرگولیاں چلائی گئیں، سب پرایف آئی آردرج کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ہکلہ انٹرچینج کے قریب مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا، 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو موقع پر ہی گولی مارنے کا حکم
وزارت داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی ہے، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جا ری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں، سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی نو مئی پارٹ ٹو اور لاشوں کی سیاست کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی’ سلطانہ ڈاکو‘ والا کردار ادا کررہی ہیں، وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی’ سلطانہ ڈاکو‘ والا کردار ادا کررہی ہیں۔
ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب تک پولیس کے 70افراد شدید زخمی ہیں، مظاہرے میں پولیس کانسٹیبل مبشر شہید ہوا ہے،اٹک میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، کٹی پہاڑی کے قریب کانسٹیبل واجد کو گردن میں گولی لگی، 5اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
وزیر اعلاعات کا کہنا تھا کہ یہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، یہ کل بھی دہشت گرد تھے آج بھی دہشت گرد ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی سامنے لا سکتے ہیں ، سزا دینا ہمارا اختیار نہیں۔ شہید پولیس اہلکار مبشر کا جواب کس سے مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پٹھانوں کو اکسارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے بچےاحتجاج کیلئے باہر کیوں نہیں آئے؟ تحریک انصاف نو مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے ، یہ لاشوں کی سیاست کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا غائب ہو گیا ہے ، علی امین گنڈا پور سستے سلطان راہی ثابت ہوئے، بشریٰ بی بی احتجاج کو اسلامی ٹچ دے رہی ہیں اور اوپر سے مذہب کا تڑکا لگا رہی ہیں، وہ کون سی شریعت چاہتی ہیں، بشریٰ بی بی‘سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کررہی ہیں،یہ لوگ اٹک اور اسلام آباد کے درمیان یہ لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نےکہا کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مسلح رہیں ، ایک طرف ریاست پر حملہ دوسری طرف مذاکرات کا کہہ رہے ہیں ،یہ سروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں ، یہ طریقہ طالبان کا ہے، کوئی پاکستانی ان کے احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ان کو سزا دینا ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی کی موجودگی میں ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، یہ رہیں گے تو پاکستان کسی بڑے حادثے سے دوچار ہو جائے گا۔
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ
-
جرم 16 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی